چیونگم وزن کنٹرول کرنے میں مددگار

743

جاپان: (ویب ڈیسک) جدید طبی تحقیقی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ چیونگم چبانے سے وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جرنل آف فزیکل تھراپی سائنس میں شائع ہونے والے طبی مطالعے میں جاپانی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ چیونگم 40 برس سے زیادہ عمر کے مردوں کے لیے وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں 21 سے 69 برس کے درمیان کی عمر کے 46 افراد نے حصہ لیا، تحقیقی مشاہد میں نوٹ کیا گیا کہ چلنے کے دوران چیونگم چبانے سے وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔